کراچی: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے خواب کی تعبیر ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان بننے کے بعد قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ کانووکیشن تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء کیلئے ایک خوبصورت احساس ہے،طلباء کی کامیابی پر اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،ڈاکٹرز سے امید ہے کہ وہ اپنے عہد پر عمل پیرا رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے پیشے اندر بے انتہاہ تبدیلی آ رہی ہیں،سائنس روز بروز ترقی کے نئے مرحلے طے کر رہی ہے،کسی بھی شعبے میں ابتدائی 15 سے 20 سال بہت اہم ہوتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو صفائی سے متعلق آگاہی دے کر بہت سی بیماریوں سے بچا یاجا سکتا ہے،ورز ش کو معمول بنا کر بھی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے خواب کی تعبیر ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،پاکستان بننے کے بعد قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔نئے اور اچھے پاکستان کا خواب ہم نے دیکھا ہےاورنیا پاکستان کو بنانے میں ریاست کا ساتھ دیجئے۔