کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے کےبعد اہل محلہ کو اپنے پروٹوکول سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو اور میڈیا میں خبریں آنے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بہادر آباد کی مسجد بلال میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے باہر لوگوں کی قطار کی تصاویر دیکھیںکہ نمازیوں کو سیکیورٹی کے باعث لائن میں لگایا گیا تھا۔
انہوںنےکہاکہ مجھے اندازہ نہیں تھاکہ مسجد کے باہر ایسا کچھ ہورہا ہے، ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہوجاتا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچنے۔میں تکلیف پہنچنے پر اپنے ہمسایوں سے معذرت خواہ ہوں۔