اسلام آباد چیک پوائنٹ۔)(فائل فوٹو)
اسلام آباد چیک پوائنٹ۔)(فائل فوٹو)

نیو ایئر نائٹ پر اسلام آباد میں ناکے لگ گئے- مارکیٹس میں الرٹ

اسلام آباد میں ائیر نائٹ کے موقع پر سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور اضافی ناکے لگا دیئے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ یا ریس لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

ترجمان نے کہاکہ فائرکریکرز اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ نیو ائیر نائٹ پر تمام داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی.

تمام حساس مقامات اور مارکیٹس میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں.

ضلع بھر میں سکیورٹی پر صبح سے ہی 1000سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے.

اسلام آباد پولیس کے مطابق چیکنگ کے لئے ضلع بھر میں سپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں اور کاغذات کے بغیر گاڑیوں و موٹرسائیکلز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔