صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق سال رواں کے دوران 94 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاکتوں کی یہ تعداد گزشتہ 3سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کہ جس میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی۔
ہلاک ہونے والوں میں84 صحافیوں کے ساتھ ساتھ کیمرہ مین، تکنیکی عملہ اور صحافتی ٹیموں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
صحافتی ذمے داریاں نبھاتے ہوئے 6 خواتین بھی ماری گئیں ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ صحافی افغانستان، میکسیکو، یمن اور شام میں مارے گئے ہیں۔