بھارت کے معروف اداکار قادر خان انتقال کر گئے

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اور لیجنڈ اداکار قادر خان 81 بر س کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔
قادر خان طویل عرصے سےبیمار تھے اور 16 ہفتوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامنا تھا،گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ،جس کےبعدرانہیں وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ان کے صاحبزادے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا خاندان کینیڈا میں ہے لہٰذا ان کے والد کی آخری رسومات یہیں ادا کی جائیں گی۔
مزاحیہ اداکار قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف حیثیت سے کردارادا کیا۔
انہوں نے کامیڈی فلموں کے لیے 9 فلم فیئرایوارڈز حاصل کیے۔
ان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی شامل ہیں۔