دبئی،آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2020 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کا انتخاب31 دسمبر2018کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پہلی آتھ ٹیمیں براہ راست سپر 12میں کھیلیں گی۔ان میں پاکستان،آسٹریلیا، بھارت،انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ، سائوتھ افریقہ اورافغانستان شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبرپربراجمان ہے۔
نویں اوردسویں نمبر کی ٹیمیں سری لنکا اوربنگلہ دیش دوسری چار ٹیموں کے ساتھ کوالیفائی رائونڈ میں حصہ لیں گی۔اس رائونڈ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گی۔
واضع رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18اکتوبرسے 15 نومبرتک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔