لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے دل کی انجیو گرافی کر دی گئی،مولانا کوطبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے سبب طبی امداد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے دل کی انجیوگرافی کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق جمیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ خیال رہے کہ انجیو گرافی کے ذریعے دل اور اس کی مرکزی شریانوں میں خرابی کی نوعیت کی جانچ کی جاتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مولانا طارق جمیل تبلیغ سے متعلق اپنی مصروفیات کے سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے کینیڈا میں تھے اور گزشتہ رات ہی وطن واپس پہنچے تھے۔