پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا
بھارتی جاسوس ڈرون کنٹرول لائن کے قریب پرواز کر رہا تھا،آئی ایس پی آر
پاک فوج کی جانب سے یکم جنوری 2019 کو گرائے گئے بھارتی کوارڈ کاپٹر کا ملبہ
اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن پرباغ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون کنٹرول لائن کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے فوری طور پر مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گرایا گیا ڈرون کوارڈ کاپٹر ہے،کسی کوارڈکاپٹر کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضع رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی ڈرون مار گرایاتھا۔