کراچی: رینجرز نے انٹیلی جینس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث ایک گروہ کے 10 کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔
ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کے لیے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو ادا کیے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔