کراچی:کراچی سمیت اندرون سندھ میں پولیس کانسٹیبلز کی 10ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
متعلقہ حکام کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ صوبے کے کئی اضلاع میں منظورشدہ آسامیوں پر بھی مکمل بھرتیاں نہیں ہوسکیں،صوبے میں پولیس اہلکاروں کی خالی اسامیوں کی تفصیل سامنے آگئی سب سے زیادہ حیدرآباد رینج میں 3300اسامیاں خالی ہیں، کراچی میں پولیس کانسٹیبلز کی 2500 سے زائد منظورشدہ اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی گئیں۔
آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساؤتھ زون میں پولیس کانسٹیبلز کی 1768 آسامیاں خالی ہیں۔لیاری اور صدر ٹاؤنز پر مشتمل سٹی ڈسڑکٹ میں پولیس کانسٹیبلز کی 2561 منظورشدہ آسامیاں جبکہ1091 خالی ہیں، کراچی پولیس کے ویسٹ زون میں ضلع غربی اور ضلع وسطی شامل جہاں پولیس کانسٹیبلز کی997 اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی گئیں جبکہ ملیر، کورنگی اور شرقی اضلاع پر مشتمل ایسٹ زون میں بھی پولیس کانسٹیبلز کی سیکڑوں آسامیاں خا لی ہیں ،ملیر میں 672 اور کورنگی میں625 پولیس کانسٹیبلز کی اسامیاں خالی ہیں، ایسٹ زون پولیس کے زونل آفس میں پولیس کانسٹیبلز کی36 منظورشدہ اسامیاں جبکہ 73تعینات ہیں۔
حیدرآباد رینج میں پولیس کانسٹیبلز کی 3355 اسامیوں پر کئی سال سے بھرتیاں نہیں کی گئیں، میرپور خاص ڈویژن میں پولیس کانسٹیبلز کی منظور شدہ 4222 اسامیوں میں سے 3568 پر تعیناتی مکمل کی گئی ہے، لاڑکانہ پولیس رینج میں کانسٹیبلزکی1656 اسامیاں خالی ہیں، بے نظیرآباد ڈویژن میں منظورشدہ اسامیوں میں سے 851 پر پولیس کانسٹیبلز نہیں سکھر پولیس رینج میں 1033 پولیس کانسٹیبلز اسامیاں خالی ہیں۔
پولیس اہلکاروں کی آسامیاں خالی ہونے سے صوبے میں قیام امن میں جہاں مشکلات درپیش ہیں وہیں شہریوں کے تحفظ کا بھی سوال اٹھتا ہے۔