مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلیے کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو
مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلیے کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

رزاق دائود کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا نیب کا معاملہ ہے۔ترجمان بلاول بھٹو

اسلام آباد:ترجمان چیئرمین پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کرایک اوریوٹرن لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفادات کے ٹکرائو کی بنا پررزاق دائود کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔انہیں فوری طورپرحکومتی امور سے الگ کیا جائے ۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ثابت ہو گیا حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں رپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مفادات کے ٹکرائو کے اپنے ہی بیانئے کی نفی کر دی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگرچیزیں منظر عام آئیں تو ایسے کئی اور گھپلے سامنے آئیں گے۔ ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک مشیرکی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے۔

انہوں کہا کہ رزاق دائود کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنے پر نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہرکرتا ہے۔