وزیر اعظم سے چیئرمیں سینیٹ صادق سنجرانی ملاقات کر رہے ہیں
وزیر اعظم سے چیئرمیں سینیٹ صادق سنجرانی ملاقات کر رہے ہیں

وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔

عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی شریک تھے۔

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے اشارے دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی ٰ نواز کھو کھر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر(ن) لیگ ہمارا ساتھ دے تو چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہم لائیں گے۔