بھارتی جاسوس ڈرون 650میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔فائل فوٹو
 بھارتی جاسوس ڈرون 650میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔فائل فوٹو

پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکے مطابق پاک فوج نے کنٹرول لائن پرایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون کنٹرول لائن پر ستوال سیکٹر میں پاکستانی حدود میں پرواز کررہا تھا  جسے فور طور پر مار گرایا گیا۔

ترجمان نے گزشتہ روزاپنے ٹوئٹ میں بھارت پر واضع کیا تھا کہ کوارڈ کاپٹر جاسوس ڈرون ہے۔ بھارت یاد رکھے کہ کسی بھی کوارڈ کاپٹر کو پاکستانی حدود میں قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اورفوری مار گرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز بھی باغ سیکٹرمیں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔واضع رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔