نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے

سندھ ۔تعلیمی اداروں  میں موسم گرما کی تعطیلات مئی ، جون میں کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں تعلیمی اداروں  میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کرنے اور کالجز میں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ یوم آزادی سمیت دیگر تعطیلات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم آزادی، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی، عید میلاالنبیؐ اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی سمیت دیگر ایام میں تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبا کو غیر تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ان دنوں کی اہمیت سے متعلق آگاہ دی جائے گی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے جس کے تحت اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جب کہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

 اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کرنے اور کالجز میں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ موسم سرما کی تعطیلات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی موسم سرما کی تعطیلات اکیس دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

نئے وزیر تعلیم نے نئی حکمت عملی طے کرتے ہوئے سال میں ایک مرتبہ اسٹیرنگ کمیٹی کا ہونے والا اجلاس اب ہر 3 ماہ بعد بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جائے گا اور آئندہ اجلاس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے خصوصی طور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں ملٹی پیپر کا آئیڈیا متعارف ہو گا اگر ایک پیپر لیک ہو جاتا ہے تو دوسرا پیپر امتحان میں آئے گا لیکن تمام سوالات نصاب میں سے ہی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں امتحانات سے لے کر نصاب تک تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے موسمی حالات کو سامنے رکھ کر گرمی کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے مئی سے گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے اس لئے مئی اور جون میں چھٹیاں ہوں گی جبکہ یکم جولائی سے نیا سیشن شروع ہوگا 20 مارچ سے تیس اپریل تک بورڈز اپنے امتحانات منعقد کرائیں گے بورڈز کو ہدایت جاری کی کہ یکم جولائی تک نتائج کا اعلان کریں اور تاخیر سے  ہرگز نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ عید اورعاشورہ کی چھٹیوں کو چھوڑ کر قومی اور پبلک تعطیلات پر اسکول میں تقریبات ہوں گی تاہم تدریسی عمل معطل رہے گا تاکہ طلبہ کو دنوں کی اہمیت کے حوالے سے معلومات ہو نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، امتحانات مراکز زیادہ ہونے کی وجہ سے نقل کے مواقع ملتےاس پر پابندی لگادی ہے۔