واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ناقدین میں شامل ڈیمو کریٹک سینیٹرالزبتھ وارن نے 2020میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی ڈیمو کریٹک سینیٹرالزبتھ وارن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی ناپسند کرتے ہوئے ’’پوکو ہینٹس‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ وہ امریکی صدر کے اقدامات اور پالیسیوں پر شدید تنقید کرتی ہیں۔
69سینیٹرالزبتھ وارن نے اپنے ایک وڈیوبیان میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے اورانہوںنے صدارتی الیکشن کی پہلی سیڑھی کامیابی سے عبور کرتے ہوئے اپنی مہم کیلئے ایک کمیشن بھی قائم کروالیا ہے جوصدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے عمل کی شروعات ہے۔
جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں سینیٹرالزبتھ وارن ان پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والی خاتون سینیٹر رہی ہیں، سینیٹرالزبتھ وارن قدامت پسند اور روایت پر چلنے والی خاتون ہیں جس کے باعث ان کی تنقید سے زچ ہوکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں ’’پوکو ہینٹس‘‘ کے نام سے پکار کران کامذاق اڑاتے ہیں۔