بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو
بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو

ترال میں 2 کشمیری مجاہدین شہید- بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں جمعرات کو جھڑپ کے دوران 2 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے جبکہ ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔

دیگر دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جھڑپ آخری اطلاعات تک جاری تھی۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں مزید 3 مجاہدین موجود ہیں۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔

کشمیری روزنامے گریٹر کشمیر کی ویب سائیٹ کے مطابق شہید ہونے والے دونوں مجاہدین کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کا ضلع پلوامہ گذشتہ کئی روز سے جھڑپوں کامرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں بھارتی فوجی متعدد عام شہریوں کو بھی شہید کرچکی ہے جو مجاہدین کی حمایت میں باہر نکلتے ہیں۔