بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

حکومت معیشت کے  حوالے سے جھوٹ بھول رہی ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت معیشت کے  حوالے سے جھوٹ بھول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے برآمدات میں خطرناک حد تک کمی آئی، اس سال روپے کی قدر30فیصد تک گری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اگرزرمبادلہ کے ذخائر 14ارب ڈالر ہیں تو پھر بحران کس چیز کا ہے۔

انہوں نے  کہاکہ  فرخ سلیم کی بات پر یقین کریں یا وزیر اطلاعات لی بات کریں اس سال روپے کی قدر 30فیصد گری ہے۔ ٹیکس وصولیاں پچھلے سال سے کم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم نے معیشیت کے حوالے سے خطرناک باتیں کیں اور حقیقت بیان کی،حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہحکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جاناہے یا نہیں فیصلہ تو کرے،شرح دس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے،عمران خان اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

انہوں کہا کہ پاکستان میں ایسے خراب حلات اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے۔انہوں کہ کہ نیب کا قانون اندھا ہے اسے تبدیل ہونا چاہیے۔