کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو

کے الیکٹرک ۔ بجلی چوروں اور نادہندگان کے لئےکسٹمرسہولیات کیمپس قائم

کراچی:کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پورے شہر میں 300 سے زائد کسٹمرسہولیات کیمپس (customer facilitation camps) قائم کر دئیے ہیں تاکہ صارفین کوان ہی کے علاقوں میں واجبات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

کے الیکٹرک کے کسٹمرسہولیات کیمپس شہر کے جن علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں ان میں نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، گارڈن، بلدیہ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی اور لیاری شامل ہیں ۔

ہزاروں کسٹمرز کے الیکٹرک کے کیمپس اور کسٹمر کیئر سینٹرز کے ذریعہ ، پاوریوٹیلیٹی کی جانب سے محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی آسانادائیگی کی اسکیموں سے ،پہلے ہی فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’نادہندگان کو 20 جنوری 2019ء تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ آسان ادائیگی کے پلانز کے ذریعہ اپنے واجبات ادا کردیں۔ بجلی چوروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ بجلی چوری سے باز رہیں اورمذکورہ تاریخ سے قبل قانونی میٹرکے ذریعہ اپنے کنکشنز باضابطہ کرا لیں۔

20جنوری 2019ء تک ایسا کرنے میں ناکامی کے باعث سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں بجلی منقطہ کرنے کے علاوہ کرمنل لاء(امنڈمنٹ) ایکٹ آف 2016 کے تحت قانونی کارروائی شامل ہے جس کے نتیجہ میں0 6لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ ‘‘

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے کنڈا ہٹانے کی مہم بھی تیز کر دی ہے اور بہادرآباد، بلدیہ اور کورنگی کے علاقوں سے 1000 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشنز ختم کر دیے ہیں۔

اسی کے ساتھ کسٹمرز کونئے کنکشن کے سادہ طریقہ کار ، تیز تر ٹرن اراؤنڈ اورآسان دستاویزی ضروریات کی تکمیل کے ذریعہ اپنے کنکشنز باضابطہ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس مہم کے دوران فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر 5900 سے زائد کم قیمت میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے صارفین 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنے قریب ترین کسٹمر کیئر سینٹرز پر تشریف لے جا سکتے ہیں۔