کمالیہ کے ایک شہری کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا، اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 4کروڑ روپےکی ٹرانزیکشن کی گئی۔ ایف بی آر نےتحقیقات شروع کر دی ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ چند ہزارروپے کی جمع پونجی ہے اکاؤئنٹ میں 4 کروڑ کیسے آئے وہ خود بھی نہیں جانتا۔
ذرائع کے مطابق کمالیہ کےرہائشی یاسین کے اکاؤنٹ میں ایک سال کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں اور یاسین کو نوٹس جاری کیا گیا ۔
نوٹس کے جواب میں یاسین کا موقف ہے کہ اس نے تین سال قبل بینک سے قرضہ لیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کرسکا اس کی چیک بک بینک کے کریڈٹ آفیسر عظیم نے پاس رکھ لی تھی ۔
یاسین کا کہنا ہے اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے اسے نہیں معلوم ، یاسین نے معاملہ کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔