کراچی :پائلٹ کی جانب سے پروازمیں فنی خرابی کا بہانہ، تمام بک مسافروں کی بجائے صرف 32افراد کو لے جانے پرمسافروں نے سکھرایئر پورٹ پراحتجاج شروع کر دیا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق مسافروں کو مشتعل دیکھ کرایئرپورٹ منیجرغائب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے537 جسے سکھر سے کراچی آنا تھا،پائلٹ نے فنی خرابی کی بنا پرپرواز کے لئے بک 68مسافروں کی بجائے 32کو لے جانے پراصرارکیا جس پرباقی مسافر بپھر گئے اورائیرپورٹ ہنگامہ آرائی شروع کردی،صورتحال بگڑتی دیکھ کرایئرپورٹ مینجررفو چکرہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سکھرایئرپورٹ پرصورتحال کنٹرول کرنے کیلئے کیلئے کوئی ذمے دارافسر موجود نہیں تھا۔