واشنگٹن:امریاکا میں وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے535ممبران نے حلاف اٹھالیا جن میں دومسلمان خواتین نے قرآن پر حلف لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں 100 سینیٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ حلف اُٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کی 29 سالہ سے الیگزینڈرا سب سے کم عمر خاتون رکن بن گئیں۔
امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جب کہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37 سالہ الہان عمر اور 42 سالہ راشدہ طالب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی جب کہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔
ڈیمو کریٹ پارٹی کی رکن “نینسی پیلوسی” نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نینسی پیلوسی کو 220 ووٹ ملے۔ ایوان نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دی تاہم میکسیکو سرحد پر دیوار کے لیے فنڈز کو منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی تھی جب کہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو اپ سیٹ کا سامنا رہا تھا۔