میزائل اے 100 مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
میزائل اے 100 مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نےاے 100 راکٹ ڈیفنس سسٹم میں شامل کر لیا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی سائنس دانوں کا تیار کردہ اے 100 راکٹ اپنے ڈیفنس سسٹم میں شامل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے 100 راکٹ آرٹلری کے ملٹری لانچ راکٹ سسٹم میں شامل کرلیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملکی سطح پر اے 100 راکٹ بنانے پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ڈیفنس انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ ملکی سطح پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے خود بنایا ہے جو کہ 100 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.