گلوبل فنڈزپروگرام نے پاکستان کی امداد بند کر دی۔فائل فوٹو
گلوبل فنڈزپروگرام نے پاکستان کی امداد بند کر دی۔فائل فوٹو

جعلی مینڈیٹ کی طرح حکومتی نوٹیفکیشن بھی جعلی ہیں۔مریم اورنگ زیب

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے  کہ جعلی مینڈیٹ کی طرح حکومتی نوٹیفکیشن بھی جعلی ہیں ،حکومت میں شامل جھوٹ والے جلد بھاگ جائیں گے۔

ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری ہوا کہ نہیں؟،عمران خان کا بطور وزیراعظم، وزرا اور مشیروں کے نوٹی فکیشنز عوام کے سامنے لائے جائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اعلانیہ اور غیراعلانیہ اپنے تمام مشیروں کو سامنے لائے، قوم کو بتایاجائے کابینہ اجلاسوں میں بغیر نوٹی فکیشن کتنے لوگ شریک ہورہے ہیں؟ یہ جھوٹوں کا ٹولہ کل کہیں گے کہ کابینہ کے تمام فیصلے ہی کالعدم ہیں کیونکہ ہمارا تونوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، نوٹی فکیشن کے بغیر کابینہ اجلاسوں میں شرکت کرنے اور کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

ترجمان(ن)لیگ نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ کرنے اور معیشت کا کباڑہ کرنے والے یہ لوگ کل کہہ دیں گے کہ ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا اس لئے ہم اس تباہی کے ذمہ دار نہیں۔

خدشہ یہ بھی ہے کہ ڈاکٹرفرخ سلیم کے معاملے میں جھوٹ بولنے والے بھاگ جائیں گے اور کہیں گے ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، جس طرح ملک میں یہ لوگ اپنی نااہلی اور جھوٹ سے تباہی لا رہے ہیں ضروری ہے کہ کہ ان کے نوٹی فکیشنز قوم کے سامنے آئیں۔