نجی اسپتال میں 60سالہ خاتون دم توڑگئیں، اہلخانہ کا احتجاج

کراچی:نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج 60سالہ خاتون کے انتقال پر خاتون کے لواحقین نے ڈاکٹراوراسپتال انتظامیہ پر غلط انجیکشن لگانے کا الزام عائدکرکے احتجاج کیا ،تفصیلات کے مطابق
نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں 60 سالہ خاتون روشن آرا کو علاج کیلئے لایا گیا جو دوران علاج انتقال کرگئیں ، مریضہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مریضہ کو ٹھیک حالت میں اسپتال لائے تھے اور ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجیکشن لگنے کے سبب ان کا انتقال ہوگیا، لواحقین نے ڈاکٹرزاوراسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر الزام لگایا کہ پولیس بھی اسپتال انتظامیہ کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔