کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے اطراف دکانوں کو مسمار کرنے کیلئے کے ایم سی کا عملہ 5 جنوری 2019 کو آپریشن کر رہا ہے(تصویر امت)
کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے اطراف دکانوں کو مسمار کرنے کیلئے کے ایم سی کا عملہ 5 جنوری 2019 کو آپریشن کر رہا ہے(تصویر امت)

کراچی چڑیا گھر کے اطراف 405 دوکانوں کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن

کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان کےحکم پر کے ایم سی کے لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ ڈپاڑٹمنٹ نے آج ہفتے کے روز کراچی چڑیا گھر کے اطراف 405 دوکانوں اور دفاترکو مسمار کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ۔
آپریشن کے لیے لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تمام افسران اسٹاف، رینجرز، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، ڈسٹرک پولیس اینٹی اینکروچمنٹ فورس، ٹریفیک پولیس، سٹی وارڈن بھی موجود ہیں۔
ایس ایس جی سی، کے الیکٹرک،کے علاوہ فائربریگیڈ، سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ ،واٹر بورڈ ، میونسپل سروسز اسٹیٹ ڈپاڑٹمنٹ کے افسران اوراسٹاف سمیت ڈاکٹراور ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
میٹر وپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ چڑیا کھر سے متصل دکانوں کو ہٹانے کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔
آپریشن کی نگرانی لینڈ اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ سینیئرڈائریکٹربشیر صدیقی کر رہے ہیں۔