لاہور:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گاجس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے، جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے آفس جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے ڈھائی بلین ڈالر قرض ادا کرنا ہے، وزیراعظم صاحب نے فائر فائٹنگ کی، سعودی عرب اور یو اے ای گئے، ہم نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا توازن ٹھیک کیا
نواز شریف یا آصف زرداری پرمقدمات ہم نہیں بنائے،منی ؒلاندرنگ کے یہی لوگ ذمے دار ہیں،معاملہ اس سے کہیں گھمبیرہے جتنا پی ٹی آئی اپنے جلسوں میں بیان کرتی ہے۔
لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جب سیاسی بنیادوں پربھرتیاں ہوں گی توادارے تباہ ہوں گے،ہماری درآمدات کم ہورہی ہیں،خوشید شاہ اینڈ کپمنی ئے یہی کچھ کیا،مسلم لیگ ن بھی یہی کچھ کرتی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ذاتی تلخیاں نہیں،اگرہم احتساب پر سمجھوتہ کریں گے تویہ اپنے ووٹرز سے غداری ہو گی۔ ہمیں مینڈیٹ ہی احتساب کا ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ،انشااللہ2019 میں ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو فلمیں ہماری ہمارے ہاں چلی ہیں انہوں نے جیمزبانڈز کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔