روالپنڈی:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرل جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت سے مستقل خطرہ ہے۔
نجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں، بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سبب اس کی سیاسی صورتحال سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی سیاسی صورتحال ہے جب کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔