ٹورنٹو کے معروف کافی کیفے کا ملازمین کو زائد معاوضہ دینے کا اعلان

ٹورنٹو:ٹورنٹوشہر کے بالکل مرکز میں قائم ایک مشہور کافی کیفے نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ کو منجمد کئے جانے کے باوجود وہ اپنے ملازمین کوکم سے کم 15ڈالر فی گھنٹہ معاوضہ ادا کرے گا۔
کافی کیفے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام یہ بالکل بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اپنے ملازمین کواضافی رقم ادا کررہے ہیں ، یہ وہی طے شدہ معاوضہ ہے جو دیاجانا چاہیے
کافی شاپ کے پارٹنر جیمسن بینن اسٹک کاکہنا تھا کہ 18ماہ قبل جنوری 2018میں فی گھنٹہ تنخواہ گیارہ اعشاریہ نوے ڈالر سے چودہ ڈالر تک متعین کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ اس تنخواہ کو جنوری 2019میں پندرہ ڈالر فی گھنٹہ ہوناتھا، اس بارے میں میں نے کافی شاپ کی اسٹاف سے وعدہ کرلیاتھا۔
انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ کومنجمد کئے جانے کے باوجود کافی شاپ کااسٹاف پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے اپنی خدمات بخوشی سرانجام دے رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ سب کچھ نہ سیاسی ہے اورنہ ہی آئیڈیل تصور کیاجاسکتا ہے ، اپنے ملازمین کو اچھی اور بہترتنخواہ دینے کا بالکل یہ مقصد نہیں ہے کہ میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتاہوں، یہ سب کچھ میں صرف اورصرف بزنس بڑھانے کے نقطہ نظر سے کررہاہوں۔