آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو
آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو

وفاق اور سندھ حکومت میں تناؤ سے کراچی متاثر ہو گا۔صدر علوی

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تناؤ موجود ہے تب تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں بائیک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاؤس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں، آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھیں۔
صدر پاکستان نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے، گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے، میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں،وفاق اور سندھ حکومت میں تناؤ رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔