سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کیے رکھی۔فائل فوٹو
سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کیےرکھی۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر۔ ذہنی تنائو۔قابض فوج کے سپاہی کی خودکشی

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پرفائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفرالدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے معمولی تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا جب کہ اسی ماہ ایک سپاہی نے اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے صرف جنوری 2017 سے تاحال 418 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔