محمد بن زاید کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اتوار کو جاری تصویر جس کے ساتھ ان کے اسلام آباد پہنچنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استقبال کا ذکر ہے
محمد بن زاید کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اتوار کو جاری تصویر جس کے ساتھ ان کے اسلام آباد پہنچنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استقبال کا ذکر ہے

اماراتی ولی عہد 3 دن سے پاکستان میں تھے- دورہ ایک روزہ تھا- 2 حکومتی بیانات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اتوار کی شب کہا کہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان 3 دن سے پاکستان میں تھے،یہ کہنا غلط ہے کہ وہ صرف 3گھنٹے کے لئے پاکستان آئے تھے۔

انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ ۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے میڈیا افتخار درانی نے ایک بیان میں کہا کہ اماراتی ولی عہد کا دورہ ایک روزہ تھا، میڈیا کے نمائندے غیرضروری قیاس آرائیاں نہ کریں۔

اس سے پہلے اتوار کو پورے پاکستان نے یہ مناظر دیکھے کے وزیراعظم عمران خان اماراتی ولی عہد کا استقبال کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پہنچے ہیں اور وہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر خود گاڑی چلا کر وزیراعظم ہائوس لائے ہیں۔

وفاقی حکومت کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تصویر جس کے کیپشن میں درج ہے کہ وزیراعظم عمران خان 6جنوری 2019 کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے اسلام آباد پہنچنے پر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر لی گئی اس قسم کی تصاویر ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کی گئیں
وفاقی حکومت کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تصویر جس کے کیپشن میں درج ہے کہ وزیراعظم عمران خان
6جنوری 2019 کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے اسلام آباد پہنچنے پر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر لی گئی اس قسم کی تصاویر ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کی گئیں

اس کے علاوہ دفتر خارجہ نے بھی ایک روز قبل بیان جاری کیا تھا کہ امارات کے ولی عہد 6 جنوری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

تاہم فواد چوہدری نے اتوار کی شب ٹؤئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’’ایسا ایسا بزرجمہر بیٹھا ہے جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہررپورٹر ہے،کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہدآئے اور چلے بھی گئے او بھائ ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں آج واپسی اسلام آباد سے ہوئ، تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں آج کا دورہ تسلسل میں ہے.‘‘

فواد چوہدری کی ٹوئیٹ کا عکس
فواد چوہدری کی ٹوئیٹ کا عکس

فواد چوہدری نے اس کے ساتھ ایک اور ٹوئیٹ بھی کی جس میں کہا گیا کہ’ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا، بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دینا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائ صحافیوں سے ہے۔‘‘

وزیراطلاعات کے بیان کی وجہ سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں اور یہ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اگر اماراتی ولی عہد تین روز سے پاکستان میں تھے تو ان کی موجودگی کو خفیہ کیوں رکھا گیا۔

سعودی ولی عہد اور اماراتی حکام کی نیتن یاہوسےخفیہ ملاقاتیں

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے میڈیا افتخار درانی نے چند گھنٹے بعد ٹوئٹر پر ہی یکے بعد دیگرے کی گئی تین ٹوئیٹس میں کہا کہا کہ ’’ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا جو کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے پاکستان پہنچنے کی خبریں اتوار کو ہی سرکاری ذرائع ابلاغ نے جاری کی تھیں۔

امارات تیل- گیس-تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا-دفاعی تعاون پر اطمینان

حماد اظہر معیشت پر نئے ترجمان

اتوار کی شب ہی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ  یو اے ای کے ساتھ ہمارے مذاکرات انتہائی کامیاب رہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ  ہم مشرقی وسطیٰ میں تلخیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ کے دور میں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمارے سیاسی تعلقات نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اورپاکستان جلد بڑے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کریں گے، ترکی میں این آراو کے حوالے سے بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کو ترجمان برائے معیشت بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،فرخ سلیم  کابینہ کے کسی اجلاس میں نہیں بیٹھے۔

فرخ سلیم عمران حکومت سے اختلافات کا سبب زبان پر لے آئے-انکشافات کر ڈالے

ڈاکٹر فرخ سلیم کو ’ہٹانے‘ کی اصل وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ چند روز قبل فرخ سلیم کو ترجمان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تھا۔