کراچی :مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرنہیں آیااور یکم جمادی الاول 1440ھ منگل8جنوری کو ہوگی ۔
اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میںمولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی، نے شرکت کی ۔
فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔
بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف ،پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاول1440ھ منگل8جنوری 2019ء کو ہوگی ۔