وزیراعلی خیبرپختونخوانے کانکنوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

مغوی کانکنوں کی فوری بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم

               
January 7, 2019 · شہر گزشت, قومی

پشاور :وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے کانکنوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کانکنوں کی فوری رہائی اوراغواکاروں کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کان کنوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہےکہ مغوی کانکنوں کو فوری بازیاب کروایا جائے جبکہ کان کنوں کے اغوامیں ملوث اغواکاروں کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایاجائے۔