پشاور:پشاور کے علاقے نوتھیہ مسکین آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق وکیل کی شناخت نیازخان کے نام سے ہوئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے وکلا نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وکلا برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔
ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے وکیل کے قتل کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وکلاکل صوبہ بھرکی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
پولیس کے مطابق مقتول وکیل نیاز مین اور مخالفین رحمان شاہ ودیگر کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
وکیل کے قتل کا مقدمہ تھانہ غربی میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں رحمان شاہ، شیر دل ،ظفیر گل اور ملک عادل کے نام شامل ہیں۔