ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کیا حکومت بتا سکتی ہے عرب امارات سے کتنی بھیک ملی ۔مریم اورنگ زیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ حکومت یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے بھیک کتنی ملی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی اِس لئے چلائی کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ذاتی بزنس ہے اور ذاتی بزنس کی علیمہ باجی بے نامی دار ہیں جب کہ بے نامی جائیداد اصل میں وزیراعظم عمران خان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب تماشہ کرنا ہو تو وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دیتے ہیں لیکن جب کھانا کھانا ہو تو وزیراعظم ہاؤس بنا دیتے ہیں، جب شکار پر تنقید کرنی ہو تو وائلڈ لائف آفیسربن جاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر کے نام پر انیل مسرت کیلئے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں اور یہ ایک فراڈ ہے جس کا مقصد غریبوں کے پیسے بٹورنا ہے جس سے یو اے ای میں پراپرٹی خریدی جائے گی لہذا عوام ایک بھی فارم نہ لے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کیلئے ایک بار پھر منی بجٹ لایا جارہا ہے اور ان کے پاس منی بجٹ پر جواب نہیں ہے تو اس لئے نیب کو استعمال کرکے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔
ترجمان (ن) لیگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک علامتی وزیر ہیں، میڈیا کے معاملات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی موجود ہیں جس کے بعد جلد یہ علامتی وزیر بھی نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود کنفیوژ ہے، حکومت جھوٹ بولتی ہے تو اسے نہیں معلوم کس وزیر نے کتنا جھوٹ بولنا ہے؟ کم از کم عوام کو اتنا ہی بتا دیں کہ ابوظہبی کے ولی عہد کتنے دن کیلئے آئے تھے بھلے یہ مت بتائیں کہ آپکو کتنی بھیک ملی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے جھوٹے الزامات پر اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے لہٰذا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لیکن جہاں انتقام کی بات آئے گی اور پاکستان کی عوام کی بات آئے گی تو وہاں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔