شام میں گرفتار داعش کے جنگجو پاکستانی شہری
شام میں گرفتار داعش کے جنگجو پاکستانی شہری

شام۔ 2 امریکی اور 2 پاکستانیوں سمیت داعش کے5جنگجو گرفتار

شام:مشرقی شام میں دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کے خلاف لڑنے والی کردوں کی قیادت میں قائم شامی ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) نے 5 غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں 2 امریکی اور 2 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ایس ڈی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 امریکی، 2 پاکستانی اورایک آئرش شخص اس سیل کا حصہ تھے، جو داعش کے آخری قلعے سے فرار ہونے والے عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

شامی ڈیموکریٹک فورس ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور گروپ کے جنگجوؤں کو عراقی سرحد کے قریب ان کے آخری ٹھکانے سے صاف کرنے کے قریب ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کی فورسز نے دہشت گردوں کے اس گروپ کی نشاندہی کی جو داعش کے زیر قبضہ جنگ زدہ علاقے سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔