جوہانسبرگ : کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے بولرز نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا۔
دورہ جنوبی افریقا بیٹسمینوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا ہے،ہم یو اے ای سے براہ راست ادھر آئے تھے ایڈجسٹ ہونا دشوار رہا،پاکستانی کرکٹرزکو ذہنی پختگی کیلیے اسپورٹس سائیکالوجسٹ سے سیشن کرانے کا مشورہ دیا ۔
جوہانسبرگ میں شاداب خان کو کھلایا جاسکتا ہے،اظہرعلی کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، امید ہے رنز اسکور کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوالٹی اپوزیشن کیخلاف کچھ وارم اپ میچز مل جاتے تو اچھا ہوتا۔