واشنگٹن:جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا ہے۔
امریکا سے چلنے والا ورلڈ بینک دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی امداد کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے تاہم اس کی کئی پالیسیاں متازع ثابت ہوئی ہیں۔
ورلڈ بینک پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔