کروڑوں روپے خرچ کرکے سینیٹرز بننے والے عوام کی خدمت نہیں بلکہ عوام کا خون چوسے گا اور پیسہ بنائے گا، عمران خان
کروڑوں روپے خرچ کرکے سینیٹرز بننے والے عوام کی خدمت نہیں بلکہ عوام کا خون چوسے گا اور پیسہ بنائے گا، عمران خان

پاکستان اور بھارت کا جنگ کا سوچنا خودکشی ہو گی۔وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوایٹمی ممالک جنگ کا نہیں سوچ سکتے یہ خوکشی ہو گی،بھارت الیکشن مہم میں پاکستان کے خلاف جذبات ابھار رہا ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیش کش کی آپ ایک قدم آگے بڑھیں ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے،اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد مثالی ہے۔

انہوں نے ایک ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چارماہ کے دوران پاکستان مستحکم ہوا ہے،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کا تھا، مسائل کی وجہ سے چارماہ میں نے صرف پانچ باررخصت لی۔

انہوں نے کہا کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں،فریقین کوبات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بحرانوں کا سامناہے،کرپشن کیسز ہماری حکومت آنے سے پہلے شروع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گولن تحریک کے اسکول ترک حکومت کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔آسیہ بی بی کیس حکومت نے سپریم کورٹ کے ٖیصلے پرعمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی بڑی قیمت چکائی۔ہزاروں  پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔