خدمت خلق فائونڈیشن کی 42جائیدادیں ضبط کرنے کا حکمنامہ جاری

کراچی :فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایم کیوایم کی فلاحی کاموں کے نام پر بنائی گئی این جی اوخدمت خلق فائونڈیشن کی 42جائیدادیں ضبط کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےکراچی میں ایم کیوایم کی فلاحی کاموں کے نام پر بنائی گئی این جی اوکےکےایف کی 42 جائیدادیں ضبط کرنےکےحکم نامےجاری کردیا ہے۔‏بہادرآباد میں واقع متحدہ کے عارضی مرکز کا نام بھی حکم نامے میں شامل ہے۔ متحدہ نےعارضی مرکز کو بچانے کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔