سفولک :امریکی ایئر فورس کے سارجنٹ پائول میئربرطانوی کائونٹی سفولک میں امریکی ایئرفورس کے ہوائی اڈے پربطور چیف مکینک تعینات تھے، ایک دن اچانک انہیں اپنی بیوی کی بہت یاد ستانے لگی، انہوںنے اپنی بیوی سے ملنے کیلئے چھٹی کی درخواست ہیڈکوارٹرز ارسال کی جو رد کردی گئی ، ایک رات اچانک نشے میں دھت سارجنٹ پائول میئر نے امریکی ایئرفورس کا ہرکولیس سی 130طیارہ چرایااورلے اڑے ۔
جہاز اڑاکر جاتے وقت انگلش نہر کے اوپر سے گزرتے ہوئے وہ ریڈار کی نظر میں آگئے، ریڈار کے زریعے طیارے سے رابطہ کیاگیالیکن طیارہ اچانک گم ہوگیا اور اس کے بعد سارجنٹ پائول میئر کبھی نظرنہیں آسکے۔
اب امریکی غوطہ خوروں کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہوںنے بیوی سے ملنے کے خواہشمند سارجنٹ پائول میئر کے ہاتھوں چوری ہوکر کریش ہونے والے امریکی ایئرفورس کے سی 130طیارے کا ملبہ اورجائے حادثہ تلاش کرلی ہے۔