ٹورنٹو اور کیچی نار کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹرین سروس دوبارہ آج سے شروع ہوگئی ہے،اونٹاریو کی حکومت نے دسمبر میں اعلان کردیا تھا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے ٹورنٹو اور کیچی نار کے درمیان سفر کی طوالت کم ہوگی کیونکہ اس سے رفتار میں 25فیصد تک اضافہ ہوجائے گی۔توسیعی شدہ منصوبے کے بعد ٹورنٹو جانے ولای ٹرین کیچی نار سے صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر چلی تھی جو چھ بجکر چار منٹ پرگیلف پہنچی۔
میٹرولنس کی ترجما ن امنڈا فرگوسن کاکہناتھا کہ اگر مسافر سفر سے پہلے ویب سائٹ پر ٹرین کا شیڈول چیک کرلیں تو وہ دوران سفر آمد ورفت کے معاملات کو مزید بہتر بناکر سفرکوخوشگوار بناسکتے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم یہ سوچ رہے تھے کہ بہتری میں اضافہ ایک بہت بڑا اورمشکل کام ہوگاجسے ہم اپنے گاہکوں سے کئے گئے وعدے کہ’’ ان کا سفر رکاوٹوں کے بغیرانتہائی آرام دہ ہوگا ‘‘کو وقت پر پورانہیں کرسکیں گے۔