مینی ٹوبا:پیلی بنیان مظاہرین کا ٹروڈو کی پالیسیوں پر تنقید

مینی ٹوبا میں پیلی بنیان کے تحت مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوںکو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا،حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے کرنے والے افراد مختلف نوعیت کی گاڑیوں میں سوار تھے جوکئی کلومیٹرتک نظر آرہی تھیں۔
ورڈن اوربرانڈون کے درمیان صوبائی ہائی وے ون پر پیلی بنیان بردار مظاہرین کا’’ورڈن برانڈون‘ کانوائے سیکڑوںٹرکس ، منی ٹرکس ،کاروں پرمشتمل تھا، متنظمین کے مطابق مظاہرین کا کانوائے تقریباًدس کلومیٹر طویل تھا۔مظاہرین کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ وہ کچھ تبدیلی چاہتے ہیں۔