کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان کےحکم پر کے ایم سی کے لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ ڈپاڑٹمنٹ نے ناگن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا ۔
آپریشن کے لیے لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران ،رینجرز، پولیس، ڈسٹرک پولیس اینٹی اینکروچمنٹ فورس اورسٹی وارڈن بھی موجود ہیں۔
آپریشن کے دوران فت پاتھ پر بنی دوکانیں ،چبوترےاور دیواریں مسمار کی جار ہی ہیں۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن سئینر ڈایریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی میں کیا جا رہا ہے ۔