جنرل قمر جاوید باجووہ کی زیر صدرت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فائل فوٹو
جنرل قمر جاوید باجووہ کی زیر صدرت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فائل فوٹو

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس  ہوئی جس میں ملک کی سیکیوٹی، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مشرقی سرحدوں پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی پیش رفت اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی بھی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔