چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ۔

چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد تحریکِ انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہےکہ چوہدری نثار 2018ء کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، مگر حلف نہ اٹھا کروہ اپنے حلقے کے عوام اورایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔

قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عوام اور پنجاب اسمبلی کاوقارملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس حوالے سے قوانین اور قواعد و ضابطہ کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء میں ترمیم کی جائے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثارخان 2018 کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے اختلافات کے باعث آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی دو، دو نشستوں پر انتخاب لڑے تھے لیکن صرف پی پی 10 سے ہی کامیابی حاصل کر سکے۔
انہوں نے پی پی 10راولپنڈی سے 53145 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی لیکن ابھی تک انہوں نے بحیثیت رکن اسمبلی حلف نہیں اٹھایا ہے۔