واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ڈیموکریٹس کی جانب سے سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈزکے اجرا میں رکاوٹ بننے کے بعد مسئلہ کے حل کیلئے عوامی رائے کواپنے حق میں بہتربنانے کے لئے قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔بطورامریکی صدرقوم سے ان کایہ پہلاخطاب ہوگا۔
امریکاکے صدر ڈونلڈٹرمپ ملک کی جنوبی سرحدپر دیوار کی تعمیر چاہتے ہیں ان کے اس منصوبے کی راہ ہموارکرنے اوررائے عامہ کواپنے حق میں ہموار کرنے کیلئے وائٹ ہائوس میڈیا کے زریعے عوامی رابطہ مہم کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
ڈونلڈٹرمپ کے ملک کی جنوبی سرحدپر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کو امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے باربارمسترد کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی سے انکار کیا جس کے بعدامریکی صدر نے ملک میں معاشی شٹ ڈائون لگادیا جو اب تیسرے ہفتہ میں داخل ہوچکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ جنوبی سرحد پر خراب انسانی سلامتی اورمشکل حفاظتی صورتحال پر جمعرات کو قوم سے خطاب کریںگے،یہ ان کا بطور امریکی صدر قوم سے پہلا خطاب ہوگا۔
امریکی وائٹ ہائوس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بل شائن نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے مختلف ٹی وی نیٹ ورکس سے سات سے آٹھ منٹ کے ایئرٹائم کے چارجزپوچھے ہیں۔