بنگلا دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں آنے لگی۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران فکسنگ روکنے کے لیے بنگلا دیشی ادارے متحرک ہوگئے،بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے 3 روز میں 20 بکیز کو جرمانے کیے گئے۔
ایشیاکپ: افغان کھلاڑی کو فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف
ترجمان اینٹی کرپشن کورٹس کے مطابق بی پی ایل میں پکڑےگئے20 بکیز میں سے 6 کا تعلق بھارت سے ہے،5بھارتیوں کوشیربنگلاکرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں فکسنگ کرنےکےجرم میں4ہزار ٹکہ جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کورٹس کا مزید کہناتھاکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کودھمکیاں دینےپرمقامی شخص کوجیل بھیجاگیاہے۔
سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش بے نقاب
یاد رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5جنوری سے ہو گیا ہے جس میں 7ٹیمیں شامل ہیں ۔ بی پی ایل کا فائنل 8فروری کو کھیلا جائے گا۔