آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی خاتون سفارتکار نے میلبرن قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا ،پیکٹ میں کیمیکل ہےجسے اسبیٹوس کہا جاتا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ خاتون سفارتکار کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے، خاتون سفارتکار کو قوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال میلبرن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہےجبکہ آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ میں ہے۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا میں 14 کے قریب سفارتخانوں کو یہ مشتبہ پیکٹ ملنے کی اطلاعات ہیں اور آسٹریلوی دفترخارجہ نے پیکٹ ملنےپرتمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔