کراچی میں اردو بازار کی دکانیں گرائے جانے سے بچ گئیں،کارروائی جمعے تک موخر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دکانداروں کے احتجاج اور قانونی دستاویزات پیش کرنے پرفیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق دکانیں نالے پرہیں یا نہیں تعین کیلیے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ،کمیٹی 2روزمیں دکانوں کی حیثیت سے متعلق سروے رپورٹ پیش کرےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں محکمہ اسٹیٹ،میونسپل سروسز اورمارکیٹ کے 2 نمائندے شامل ہیں،کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اردو بازار اور اطراف کی مارکیٹس کے مستقبل کا فیصلہ جمعے کو ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اردوبازار،ٹائرمارکیٹ اوردیگر دکانوں کو 4 جنوری کونوٹس بھیجےگئے تھےاور3روزمیں دکانیں خالی نہ کرنے پر کارروائی کا کہا گیا تھا۔ جس کے بعد دکانداروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔